Home Last updated: 11:35 BST, 16 September 202

Category : World


وینزویلا کے حکام نے صدر نکولس مادورو کے قتل کی مبینہ سازش میں سی آئی اے کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکی نیوی سیل سمیت 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں ان افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سازش کی قیادت سی آئی اے کر رہی تھی اور اس کا مقصد صدر مادورو کو قتل کرنا تھا۔ یہ الزام اس وقت سامنے آیا ہے جب وینزویلا کی اپوزیشن، کئی لاطینی امریکی رہنما اور امریکا انتخابات میں صدر مادورو کی جیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں، انتخابات کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 3 امریکی شہری، دو ہسپانوی شہری اور ایک چیک شہری شامل ہیں، حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ سازش سے منسلک 400 امریکی سختہ رائفلیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔