Home Last updated: 11:35 BST, 16 September 202

حکومت ترامیم سے آئین کا حلیہ بگاڑنے جارہی ہے: اسد قیصر

Sep 16, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت ترامیم سے آئین کا حلیہ بگاڑنے جارہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترمیم آرٹیکل 8 میں کی جارہی ہے، آرٹیکل 8 شہریوں کے بنیادی حقوق کے بارے میں ہے، ملٹری کورٹس میں سویزین کا ٹرائل بھی اس ترمیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل بہت حکمت اور دانائی کے ساتھ فیصلہ کیا، مجھے افسوس بلاول بھٹو پر ہے جو اس آئینی ترمیم کے بارے میں علم ہونے کے باوجود جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے علم میں ہے ان ترامیم کے ذریعے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی بات ہورہی ہے، ان ترامیم کے بعد کم از کم بلاول یا پیپلز پارٹی کو جمہوریت کی بات نہیں کرنی چاہئے۔

Share

RELATED POSTS