Home Last updated: 11:35 BST, 16 September 202

سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز، کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کردی

Sep 16, 2024

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی سٹار یکے بعد دیگرے تاریخ رقم کررہے ہیں ، حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو کو یو ٹیوب کی جانب سے صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائب حاصل کرنے پر سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن سے نوازا گیا تھا۔ لیکن اب سٹار فٹبالر نے ایک اور منفرد ریکارڈ بنالیا ہے ، کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے، یہ صرف نمبرز نہیں بلکہ اس کھیل کے ساتھ ہماری والہانہ محبت، جذبہ اور عہد ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میڈریڈ کی گلیوں سے دنیا کے سب سے بڑے سٹیج تک میں اپنے خاندان اور چاہنے والوں کے لیے کھیلا اور اب ہم ایک ارب ساتھ کھڑے ہیں۔

Share

RELATED POSTS